مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز نے کمسن بہن بھائی کو جبری طور پرلاپتہ کر دیا

0
121

پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ٹوبہ میں لعل بخش نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر دو کمسن بہن بھائی کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔

فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے بہن بھائی کی شناخت دس سالہ صنم بلوچ اور چھ سالہ بچہ گزین ولد جمیل کے نام سے ہوئی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق فورسز نے دونوں بچوں کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جسکے بعد سے دونوں بچوں کا کسی کو معلوم نہیں جبکہ دوسری طرف فورسز نے علاقہ مکینوں کو بلاکر علاقہ بدر ہونے کا حکم دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز نے اس سے قبل ضلع آواران کے علاقہ سولیر سے بے دخل کئے جانے والے خاندانوں کو واشک ڈوبہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔مقامی افراد کے مطابق اواران سولیر سے نقل مقانی کرنے والے ان خاندانوں کو اس سے قبل فورسز نے آواران سے بے دخل کردیا تھا جس کے بعد یہ افراد واشک ٹوبہ میں آکر رہائش پزیر ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں