ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ اکرم ساجدی کو بم حملے میں ہلاک کیا – بی ایل اے

0
72

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیھند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ اکرم ساجدی کو بم حملے میں نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔بی ایل اے کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنل اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) کے سرمچاروں نے گاڑی میں سوار اکرم ساجدی کو شاکر ہوٹل کے قریب نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق اکرم ساجدی مشکے اور حب میں قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی سرپرستی میں نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کی سربراہی کررہا تھا، جولائی 2020 کو مشکے کے علاقے کلات چیر سے خواتین و بچوں کی جبری گمشدگی اور بعدازاں ڈیتھ اسکواڈ کے حراستی کیمپ میں رکھنے سمیت بلوچ جہدکاروں کے رشتہ داروں کے اغواء و قتل اور ان کے اہلخانہ کو نشانہ بناکر سرمچاروں کو ہتھیار ڈلوانے کی کوشش کرنے جیسے گھناؤنے قومی جرائم میں براہ راست ملوث تھا۔ مذکورہ ڈیتھ اسکواڈ سرغنہ دشمن اداروں کی سرپرستی میں عام بلوچوں کے املاک وجائیداد پر قبضہ کرتا تھا۔

انھوں نے کہا قوم و قومی تحریک کے خلاف دشمن کا ساتھ دینے والے غداروں کو بی ایل اے ہرگز معاف نہیں کرے گی ، ان سب کو اکرم ساجدی کے انجام تک پہنچایا جاے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں