کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کسی قسم کے رابطے و مذاکرات نہیں ہورہے، بی ایل ایف

0
65

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے“عرب نیوز ”کے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ بی ایل ایف سمیت بلوچ آزادی پسندوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے ان سے بالواسطہ رابطے میں ہے۔ بی ایل ایف قدوس بزنجو کے اس دعویٰ کو سفید جھوٹ قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل تردید کرتاہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارا ریاست پاکستان اور اس کے کٹھ پتلیوں کے ساتھ بالواسطہ یا بلا واسطہ کوئی رابطہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ قوم کی عظیم قربانیاں بلوچستان کی آزادی کیلئے ہیں اور آزادی کے ایجنڈے پر مذاکرات کرنا، کوئی معاہدہ کرنا اور اس پر عملدرآمد کروانا قدوس بزنجو جیسے کٹھ پتلیوں کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ اپنے ہی قومی وسائل میں قابض پاکستان کے ساتھ چھوٹی سی حصہ داری کے بارے میں سوچنا بھی نہ صرف مضحکہ خیز ہے بلکہ یہ بلوچ قوم کے عظیم قربانیوں کی توہین ہے لگتا ہے۔ قدوس بزنجو اپنے فوجی آقاؤں کے اشارے پر اس طرح کا جھوٹا دعویٰ کرکے ان کوخوش کر رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں