ایم کیوایم کا 9دسمبرکودنیابھرمیں یوم شہداء منانیکا اعلان

0
326


ایم کیوایم کے زیراہتمام جمعرات 9دسمبرکوپاکستان سمیت دنیابھرمیں یوم شہداء انتہائی عقیدت واحترام سے منایاجائے گااورتحریک کی جدوجہد میں اپنی جانون کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کای جائے گا۔

یوم شہدا ء کے سلسلے میں کراچی اورحیدرآباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی۔

یوم شہدا کے سلسلے میں برطانیہ، امریکہ،کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، آسٹریلیا، پرتگال، جرمنی، بیلجیم، فرانس اورخلیجی ممالک میں بھی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔اور شہدائے تحریک کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ یوم شہدا کے سلسلے میں شہدا کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں میں کارکنوں کی جانب سے وال چاکنگ،مختلف مقامات پر بینرز اورپوسٹرزبھی لگا دیئے گئیہیں جبکہ شہداکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سوشل میڈیاپر بھی مختلف پوسٹرز کا اجراء بھی کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں