بلوچستان: بارودی سرنگ دھماکے سے ایک شخص ہلاک، 2 لاشیں برآمد

0
103

پاکستان کے زیر قبضہ بلوچستان میں بارودی سرنگ دھماکے کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ کچھی کے پہاڑی علاقے سے باپ بیٹے کی لاشیں برآمدہوگئیں۔

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں با رو دی سرنگ کے دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

لیو یزکے مطابق گزشتہ روز ضلع کوہلو کے نواحی علاقے لکڑواڈھ میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے ایک زور دار دھماکہ ہوا۔

دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر کے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا۔

جبکہ دھماکے سے ہلاک اور زخمی کی شناخت ابھی سامنے نہیں آسکے۔

دریں اثناڈھاڈر کے علاقے کچھی کی تحصیل سنی کے پہاڑی علاقے میں باپ بیٹے کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔

سنی لیویز فورس کے انچارچ محمد امین جتوئی کو اطلاع ملنے پرلیویز فورس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا۔

لاشیں ملنے والوں دونوں افراد کی شناخت محمد فضل ولد گل کہور اور جبکہ دوسرے کی شناخت گل کہور ولد عبدالرحمن قوم محمد حسنی سکنہ منگچر ضلع قلات سے ہوئی۔

لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دی گیا۔

لیویز فورس سنی نے مزید کارروائی شروع کر دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں