بلوچستان ایران سرحد پر پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

0
79
فوٹو : گیٹی امیج

بلوچستان ایران سرحد پر پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افرادنے حملہ کردیاجس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا ایک لانس نائیک ہلاک ہو گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اس حملے اور ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران سرحد پر بلوچستان میں عبدوئی سیکٹر میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیاہے۔

آئی ایس پی آرکا کہناتھا کہ حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظہیر احمد جرات مندی سے لڑتے ہوئے جان سے گئے۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے جوابی کارروائی میں فرار ہونے والے حملہ آوروں کو نقصان پہنچایا گیا۔

واضع رہے کہ ماضی قریب میں ایران بلوچستان بارڈر پر پاکستانی فوج کی چیک پوسٹوں پر حملوں کی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہیں لیکن مذکورہ حملے کی ذمہ داری تا حال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن امکانات ہیں کہ یہ حملہ بلوچ تنظیموں کی جانب سے کی گئی ہو۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں