مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوجی چوکی پرحملہ ، ہلاکتوں کی اطلاعات

0
224

پاکستان کے زیر قبضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد کے پاکستانی فوج کی پوسٹ پر حملے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور فورسز کی پوسٹ پر قبضہ کرکے فوجی سازوسامان اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

حملہ فورسز کی پوسٹ پہ تمپ کے علاقے عبدوئی اور وکائی کے درمیان علاقے میں ازغندی کے مقام پر کیا گیا ہے۔

ذرائع مزید بتارہے ہیں کہ حملے میں فورسز کو بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس حملے کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں