پاکستانی مقبوضہ کشمیر: پاک فوج نے نئی سوچ کے خاتمے کیلئے علما و مشائخ کی کونسل قائم کردی

0
212
فوٹو : ٹوئٹر

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں فوج کے ناقد ابھرتی ہوئی نئی سوچ کے خاتمے کیلئے درگاہوں اور دینی مراکز کے مشائخ و علما کو یکجا کرکے ”آل جموں و کشمیر اتحاد ملت کونسل“کے قیام اور پاکستانی فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کیاگیا۔

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری کی طرف سے میڈیا کو جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آزادکشمیر کی بڑی درگاہوں کے سجادہ نشیں حضرات کا اہم اجلاس آستانہ عالیہ بنڈہورشریف میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی میزبانی و صدارت پیر سید اکرام حسین شاہ بخاری سجادہ نشین دربار عالیہ بنڈہور شریف نے کی جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے مرکزی رہنما پیر سید یوسف نسیم مہمان خصوصی تھے۔

اجلاس میں سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ گیلانیہ حسن آباد بدھال شریف جگر گوشہ مجاہد اسلام پیر سید عابد حسین گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ سوہاوہ شریف مفتی کشمیر مفتی پیر سید وجاہت حسین گردیزی، سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ گیلانیہ شمس آباد جبڑہ شریف جگر گوشہ قلندر دوراں پیر سید امتیاز حسین گیلانی، سجادہ نشین درگاہ عالیہ بساہاں شریف و سابق ممبر اسمبلی پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری شمشیر اہلبیت مناظر اسلام، علامہ صاحبزادہ سید سلطان العارفین گیلانی قادری صاحبزادہ مبارک علی شاہ صاحبزادہ سید ضیاء الحسن گیلانی وصاحبزادہ سید امجد حسین گیلانی،مفتی مبشر رضا سیفی، علامہ محمد سجاد، ودیگر نے بھی شرکت کی۔

بند کمرہ اجلاس میں اہم امور پر تفصیلی غور وحوض و مشاورت کے بعد آستانوں، درگاہوں و دینی مراکز کے مشائخ و علما کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لئے“آل جموں و کشمیر اتحاد ملت کونسل“کا قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ریاست بھر سے مزید مشایخ و علما کی شمولیت کے لئے بھر پور رابطے اور مشاورت کا سلسلہ بڑھایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے کل جماعتی حریت کانفرنس کی مکمل پشت پناہی کی جائیگی۔اور اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ اتحاد ملت،پاکستان کے استحکام و سالمیت، افواج پاکستان کی حمایت، قومی بیانیہ پیغام پاکستان کے فروغ اور صوفیانہ تعلیمات کی ترویج کے لئے ریاست بھر و پاکستان میں“ تصوف کانفرنسز“کا انعقاد کیا جائے گا۔اوران کانفرنسز کی میزبانی و صدارت استانوں کے سجادہ نشینان حضرات کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر مزار مشائخ بنڈہور میں پیر علی رضا بخاری نے عالم اسلام، آزادی کشمیر،پاکستان کی سالمیت، ازادکشمیر کی ترقی و خوشحالی و حاضرین کی حاجات کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

واضع رہے کہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کا یہ ہر ادوارمیں وطیرہ رہا ہے کہ وہ مذہب کو بطورکارڈ استعمال کرتاہے۔پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں حالیہ نئی سوچ جو پاکستانی فوج کا ناقدہے کے ابھار کے بعد تمام درگاہوں اور دینی مراکز کے مشائخ و علما کو یکجا کرکے نوجوان نسل کی نئی سوچ کو مذہب کے آڑ میں ختم کرنے کیلئے ”آل جموں و کشمیر اتحاد ملت کونسل“کے قیام اعلان کیا گیاہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں