بلوچستان : بی آر اے اور یوبی اے کا انضمام ، ”بلوچ نیشنلسٹ آرمی” کے قیام کا اعلان

0
250

پاکستان کے زیر قبضہ بلوچستان میں جاری بلوچستان تحریک آزادی کیلئے مسلح جہدو جہد کرنے والی تنظیمیں بی آر اے اور یوبی اے کا انضمام کے بعد نئی مزاحمتی تنظیم ”بلوچ نیشنلسٹ آرمی” (بی این اے) کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو اپنے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے کمانڈ کونسلز کی ایک میٹنگ مقبوضہ بلوچستان میں منعقد ہوا جہاں بلوچ قومی سیاسی اور مزاحمتی جنگ پر مفصل اور سیر حاصل بحث کیا گیا۔

اجلاس میں قومی مزاحمتی جنگ کو وسعت دینے اور پاکستانی فوجی فاشزم کے مقابلے میں بلوچ مزاحمتی طاقت کو یکجائی کیلئے بی آر اے اور یو بی اے کو تحلیل کرکے ”بلوچ نیشنلسٹ آرمی” یعنی ”بی این اے“ کے نام سے قومی مزاحمتی جنگ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ”بی این اے“کے میڈیا میں ترجمان صرف مرید بلوچ ہونگے اور تنظیم کا آفیشل چینل کا نام ”باسک” ہوگا جبکہ بی این اے سابقہ بی ار اے کی تسلسل کے تحت ”بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کا بدستور حصہ ہوگی۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا مرکزی کمانڈ کونسل تنظیم کے تمام تر مزاحمتی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔ جبکہ تنظیم اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج اور اس کے شراکت داروں کے مکمل انخلاء تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور جدید تقاضوں کے تحت اس میں شدت لائی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں