مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فوج کے دو ہیڈکواٹرز پر تاحال بلوچ سرمچاروں کا قبضہ120 سے زائد ہلاک

0
506

مقبوضہ بلوچستان میں گذشتہ شام کو ضلع پنجگور اور نوشکی میں بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا اور فوجی کیمپوں کے اندر جانباز گھس گئے،کل شام سے شروع ہونے والا جھڑپ تاحال جاری ہے۔ذرائع کے مطابق حملہ آور تاحال مضبوط پوزیشن پہ موجود ہیں جبکہ حملہ تاحال جاری ہے۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجگور ایف سی کیمپ کے اندر فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ فضا میں ہیلی کاپٹروں کی گشت بھی ہے۔اطلاعات ہیں کہ حملہ آوروں نے پنجگور میں ایک ہیلی کاپٹر اور فوجی بکتر بند گاڑی کو بھی آج صبح نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب پنجگور ضلعی انتظامیہ نے اپنے ایک اعلامیہ میں عوام سے کہا ہے کہ وہ پنجگور کے حالات کے پیش نظر اپنے گھروں میں رہیں اور جو بھی صورت حال ہوگی ضلعی انتظامیہ انہیں آگاہ کرے گی۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ پنجگور اور نوشکی کے فوجی کیمپوں کا ایک وسیع حصہ تاحال بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ کے فدائین کے زیر کنٹرول ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ فدائین ابتک 100 سے زائد قابض فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور کیمپ کا اندرونی حصہ تباہ کرچکے ہیں۔ بلوچ فدائین سے مقابلہ کرنے کیلئے قابض مختلف علاقوں سے تازہ دم دستے بلاچکی ہے لیکن فدائین کیمپ کے اہم حصوں پر قبضہ جمانے کے بعد فوج کی پیشقدمی روکے ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بلوچ فدائین کے اس وسیع پیمانے کے کامیاب حملے کو چھپانے کیلئے میڈیا رپورٹنگ پر پابندی عائد کی جاچکی ہیاور مذکورہ علاقوں میں ٹیلی کام نیٹورک بند کی گئی ہے، جبکہ قابض فوج کا ادارہ آئی ایس پی آر فدائین کے اس شدید حملے کو روکنے کا دعویٰ کررہی ہے، جو جھوٹ کا پلندہ ہے۔ جنگ تاحال شدت کیساتھ جاری ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیان علی الصبح جاری کیا گیا ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں