پنجگور ایف سی کیمپ پر ہمارے مجید بریگیڈ کا کنٹرول برقرار ہے ۔ بی ایل اے

0
398

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے رات گئے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ

قابض فوج کے پنجگور کیمپ پر تقریباً تیس گھنٹے گذرنے کے بعد بھی بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ کا قبضہ برقرار ہے۔ گذشتہ روز دو فروری کو شام 8 بجے مجید بریگیڈ نے پنجگور ایف سی کیمپ پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا تھا، جو اس وقت چار فروری رات دو بجے تک فدائین کے مضبوط قبضے میں ہے۔ فدائین اس وقت تک 70 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک اور کیمپ کا وسیع حصہ تباہ کرچکے ہیں۔ وقفے وقفے سے بلوچ فدائین کی پاکستان کے ایس ایس جی کمانڈوز سے جھڑپیں جاری ہیں، جنہیں ہر بار جانی نقصان سے دوچار کرکے پیچھے دکھیلا جارہا ہے۔


بلوچ فدائین سے شکست کے بعد بزدل  پاکستانی فوج پنجگور میں نہتے بلوچ عوام کو نشانہ بناکر اغواء و شہید کررہا ہے۔
اس سے قبل مجید بریگیڈ کا دوسرا یونٹ نوشکی ہیڈ کوارٹرز پر بیس گھنٹوں سے زائد تک قبضہ رکھتے ہوئے کیپٹن سمیت تقریبا سو اہلکاروں کو ہلاک کرکے مشن مکمل کرچکا ہے۔ اس آپریشن کو مجید بریگیڈ کے نو فدائین نے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بعد شہادت قبول کی۔ مزید تفصیلات جلد جاری کی جائینگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں