مقبوضہ بلوچستان:کوئٹہ میں فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری طور پرلاپتہ

0
44

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ میں پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے ایک گھرپرچھاپہ مارکرایک نوجوان کو حراست میں لیکرجبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔

مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گذشتہ شب پاکستانی سیکورٹی فورسز و خفیہ اداروں نے کوئٹہ میں مینگل اسٹریٹ پر واقع حاجی نثار احمد سرپرہ کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

خبر کے مطابق فورسز نے چھاپے کے دران گھر سے ہارون ولید ولد حاجی نثار احمدنامی نوجوان کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جبکہ فورسز نے گھر میں تھوڑ پھوڑ بھی کی ہے۔

علاقائی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ رات گئے پیش آیا جبکہ فورسز و خفیہ اداروں کے تشدد سے گھر میں موجود افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں