مقبوضہ بلوچستان:آواران،کیچ فوجی آپریشنز مسلسل جاری،ایک اداکار فورسز ہاتھوں لاپتہ

0
103

مقبوضہ بلوچستان کے اضلاع آواران: جھاؤ سورگر میں 4 دنوں سے فوجی جارحیت جاری ہے جبکہ کیچ سے فورسز نے ایک بلوچ اداکار کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے پہاڑی سلسلے سورگر میں گزشتہ چار دنوں سے پاکستان آرمی کی فوجی بربریت جاری ہے۔انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے فوجی بربریت کی مکمل تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہورہی۔البتہ گردو نواح کے علاقہ مکینوں کے مطابق جھاؤ کے تحصیل کورک کی تمام علاقوں کو فورسز نے مکمل سیل کیا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ آرمی کیمپ کوٹو بگاڑی زیلگ، کوہڑو اور ڈولیجی کے فوجی کیمپوں سے سینکڑوں کی تعداد میں فوجی نفری اس وقت سورگر کے پہاڑی علاقوں میں کارروائیوں میں مصروف ہیں۔علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ زمینی فورسز کی مدد کے لیے گزشتہ روز، ڈسٹرکٹ خضدار کے تحصیل نال اور تحصیل اورناچ سے فورسز کی بڑی تعداد سورگر پہنچ چکی ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک یوٹیوبر کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔لاپتہ ہونے والے شخص کو ضلع کیچ کے علاقے مند ہوزی سے حراست میں لیا ہے جسکی شناخت وارث وفا کے نام سے ہوئی ہے۔مذکورہ شخص ایک اداکار ہیں جو یوٹیوب پہ مزاحیہ شارٹ مووی بنایا کرتا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں سے بلوچستان بھر میں لوگوں کے لاپتہ ہونے کے کیسسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں دیگر مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کے علاوہ فنکار بھی لاپتہ ہوئے ہیں۔

گذشتہ فورسز نے پنجگور سے بھی ایک فنکار مسرور عمر کو بھی حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا تاہم اس کو بعدازاں چھوڑ دیا گیا جبکہ نوشکی سے گلوکار عاصم کو گذشتہ دنوں لاپتہ کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں