مقبوضہ بلوچستان:بی ایل ایف نے گوادر اور پنجگور میں پاکستانی فوجی کیمپ پر حملے کیے

0
67

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی شام سرمچاروں نے پنجگور چتکان میں فوجی ہیڈ کوارٹر کے مورچہ پر دستی بم پھینکا جو مورچہ کے اندر گر کر پھٹ گیا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

اسی طرح جمعہ کی شام سات بجکر چالیس منٹ پر گوادر چِب ریکانی میں قائم پاکستان آرمی کے کیمپ کے مین گیٹ کے سامنے سیکیورٹی کیلئے کھڑے اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں