مقبوضہ بلوچستان: دشت قبرستان میں 6 بلوچوں کے میتوں کی تدفین کردی گئی

0
52

مقبوضہ بلوچستان: دشت قبرستان میں 6 بلوچوں کے میتوں کی تدفین کردی گئی

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ سے منسلک دشت میں مزید6 بلوچوں کی لاشوں کے بغیر ڈی این اے کے تدفین کر دیا گیا۔

ایدھی حکام کاکہنا ہے کہ دشت قبرستان میں 6لاوارث میتوں کی تدفین کردی گئی ہے۔ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز ایدھی حکام کی جانب سے شہر سے ملنے والی 6 لاوارث میتیوں کو ایدھی رضاکاروں کے ذریعے غسل کفن اور نماز جنازہ پڑھا کر ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے دشت قبرستان میں دفن کردیاگیا ہے۔

واضع رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں متعدد ایسی لاشیں برآمد ہوتی ہیں جو مسخ ہوتی ہیں اور ان کی شناخت نہیں ہوتی لیکن انہیں ڈی این اے ٹیسٹ جیسی شناخت کے مراحل سے گزارے بغیر لاوارث قرار دیکر دفنا دیا جاتا ہے جن پر شبہ ہوتا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی لاشیں ہیں۔بلوچستان علاقے خضدار کے توتک میں اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں جن میں لاپتہ افراد کی لاشیں شناخت کی گئیں جبکہ موانچھ گوٹھ کراچی میں ایسی متعدد لاشیں دفنا دی گئیں ہیں جن کے حوالے سے وائس فار بلوچ مسنگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی لاشیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں