مقبوضہ بلوچستان: خضدار میں چھاپوں کے خلاف مظاہرہ،ایک شخص حراست بعد لاپتہ

0
204

خضدار میں کراچی پولیس جانب گھروں پر چھاپوں کیخلاف خواتین و بچوں کا احتجاج، جبکہ فورسز نے ایک شخص کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے خضدار میں کراچی پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر گھروں میں چھاپے اورخواتین وبچوں پر تشدد کیخلاف خواتین نے احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق بغیر یونیفارم کے کراچی پولیس کے اہلکاروں نے خضدار میں سول کالونی، کھنڈ اور کھٹان میں چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے مختلف گھروں پر چھاپہ مار کر رات تین بجے سے صبح سات بجے تک لوگوں کو محصور کیااورخواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔کراچی پولیس کی غیر قانونی چھاپوں اور مقامی انتظامیہ کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا۔خواتین کے مطابق وہ ڈپٹی کمشنر آفس گئے لیکن اس سارے معاملے سے ڈی سی مکمل طور پر لاعلم نکلے۔

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔لاپتہ ہونے والے شخص کو 20 فروری میں فورسز نے تحصیل نال بازار سے حراست میں لیا گیا جسکی شناخت علی حیدر ولد ساجو سکنہ کوچہ گریشہ کے نام سے ہوئی ہے۔خیال رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تواتر کے ساتھ جاری ہیں جبکہ دوسری جانب وی بی ایم پی انہی جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک دہائی سے سراپا احتجاج ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں