مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 4افراد کے لواحقین کا لاشوں کیساتھ کوئٹہ روڈ پر احتجاجی دھرناجاری ہے۔احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہے۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب ڑوب کلی شہاب زئی میں حاجی لالو نامی شخص کے گھر پر پاکستانی سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مارا ہے۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران مکینوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تلخ کلامی کے بعدپاکستانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے چار افرادہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے۔لواحقین نے ژوب کے ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنر سے درخواست کی ہے کہ کلی شہاب زئی واقعہ پر اپنا تسلی بخش جواب دے کہ یہ چھاپہ کس نے مارا؟ کیوں مارا؟ البتہ ابھی ژوب کے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔
دوسری طرف اس بڑے واقعہ کی خبر دبادی گئی ہے اور پاکستانی میڈیا پر مکمل خاموشی ہے۔