مقبوضہ بلوچستان: مختلف علاقوں میں پاکستانی فوجی آپریشن جاری ایک اور بلوچ جبری لاپتہ

0
43

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے 1افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔

ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ میں فوجی جارحیت تواتر کے ساتھ جاری ہے۔گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے سورگر کے پہاڑی علاقے شش بھینٹی کے رہائشی شاہو ولد حسین کو بگاڑی زیلگ کے مقام سے حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ چنال گزی میں سیکورٹی فورسز نے آبادی پر حملہ کرکے تمام لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔جس سے کئی افراد زخمی ہیں اور ان کی حالت خراب ہیں جنہیں فوری علاج معالجے کی ضرورت ہے لیکن فورسزلوگوں کوعلاقے سے باہر جانے نہیں دے رہا ہے۔

دوسری جانب علاقے میں فورسز کی جانب سے بلاوجہ لوگوں کو تنگ کرنے سے لوکل گاڑی مالکاں نے احتجاجاً اپنے گاڑیاں کھڑی کردی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں