مقبوضہ بلوچستان: بلوچ فریڈم فائٹرز نے پاکستانی فورسز پر تین حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

0
54

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکاروں کو نشانہ بنایا، یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے کوئٹہ ڈی جی لیویز ہیڈ کوارٹر پہ دستی بم حملہ کیا، بلوچ لبریشن آرمی نے سبی میں قابض فوج کے دس اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ مارچ کے شب رات نو بجکر بیس منٹ کو ہمارے سرمچاروں نے جوائنٹ روڈ چمن پھاٹک کوئٹہ میں واقع ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس کے دفتر پہ دستی بم سے حملہ کیا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ منگل کو سبی کے علاقے سانگان میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا-بی ایل اے ترجمان نے بتایا کہ حملے میں قابض فورسز کی ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جس میں سوار دشمن فوج کے دس اہلکار ہلاک اور چار شدید زخمی ہوئے ہیں،جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے قابض فوج کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مذکورہ علاقے میں آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کررہے تھے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے پْرانے سبزی مارکیٹ میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس سے ایک فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہوا اور ایک شدید زخمی ہوا۔ اس دوران قابض فورسز کی فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہوا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قابض فورسز سے دور رہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں