مقبوضہ بلوچستان: دو لاپتہ افراد دوران حراست قتل، لاشیں اسپتال منتقل

0
105

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو افراد کو مبینہ طور پر دوران حراست قتل کرکے لاشیں سول اسپتال آواران منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نو اکتوبر کو کوالوہ سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے عبدالواحد ولد داد محمد سکنہ کولواہ ا?شال سمیت دو افراد کو مبینہ طور پر دوران حراست فورسز نے قتل کرکے لاشیں آواران سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے عبدالواحد سمیت دو افراد کو فورسز نے حراست میں لے کر دوران حراست قتل کرکے لاش گذشتہ روز آواران سول اسپتال منتقل کردیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصویر اس دن کی جب اس کو گرفتار کیا گیا ہے۔انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق بلوچستان میں لاپتہ و قتل ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں