پاکستان:عمران خان کی حکومت جاچکی، خدا حافظ کہنے اسلام آباد جا رہے ہیں۔مریم نواز

0
50

لاہور سے مریم نواز اور حمزہ شہبازکی قیادت میں روانہ ہونے والا حکومت کے خلاف ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ گوجرانوالہ پہنچ گیا ہے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت جا چکی ہے، اسے خدا حافظ کہنے اسلام آباد جا رہے ہیں۔لاہور سے مریم نواز اور حمزہ شہبازکی قیادت میں روانہ ہونے والا ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ گوجرانوالہ پہنچ گیا ہے۔گوجرانوالہ پہنچنے پر مریم نواز نے ایک بار پھر کارکنوں سے مختصر خطاب کے دوران عمران خان پر تنقید کی اور کہاکہ بڑے بولر بنے پھرتے تھے، نواز شریف نے 2 درجن وکٹیں اڑا دیں، لندن میں بیٹھ کر ایسی مار ماری کہ اب عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی۔

دوران خطاب مریم نواز نے کارکنوں کو ایک بار پھر بتایا کہ نواز شریف جلد عوام کیسامنے ہوں گے۔ اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جتنے سرپرائز دینے تھے دے دیے، اب قوم عمران خان کو سرپرائز دیگی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کا مارچ ترانوں پر کارکنوں کے پْرجوش نعروں میں لاہور سے روانہ ہوا جس دوران مریم اور حمزہ ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے، داتا دربار کے سامنے سے گزرتے ہوئے سلام پیش کیا اور کارکنوں نے مریم نواز اور حمزہ شہباز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ریلی میں تاخیر کے باعث گزشتہ روز گوجرانوالہ کا ملتوی جلسہ آج 3 بجے ہو گا جبکہ مارچ کل اسلام آباد پہنچے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں