مقبوضہ بلوچستان:ضلع کیچ سے 2 نوجوان پر اسرار طور پرلاپتہ

0
127

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند سے 2 نوجوان پر اسرارطور پرلاپتہ ہوگئے ہیں۔فیملی ذرائع کے مطابق یکم اپریل بروز جمعہ کو دونوں دوست وسیم احمد ولد سلیم سکنہ گوبرد مند اور محمد ولد عبدالغفار سکنہ گوک مند پراسرار طور لاپتہ ہوگئے ہیں۔

فیملی ذرائع کے مطابق ان کا کسی قسم کا بھی کوئی خبر نہیں ہے۔واضع رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں ملوث پاکستانی سیکورٹی فورسز اور اس کے لے پالک مقامی مسلح گروہ جنہیں ڈیتھ اسکواڈ کہا جاتا ہے کسی کو کہیں پر بھی حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیتے ہیں اور یہ کارروائیاں دن دھاڑے بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ کئے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں