پاکستان:جنوبی وزیرستان میں فوج پر حملہ، میجر سمیت 2 اہلکارہلاک

0
95

پاکستان کے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں پاکستانی فوج پر مسلح افراد کی جانب سے حملے میں میجر سمیت 2اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا ہے مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت 2 اور 2حملہ آورمارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہحملہ آروں سے فائرنگ کا تبادلے میں میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر شجاعت حسین کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سپاہی عمران خان کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں