پاکستان:ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کروائیں، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

0
38

لاہور ہائیکورٹ نے 16 اپریل سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب عمل میں لانے کی درخواست مسترد کردی۔پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق درخواستیں حمزہ شہباز و دیگر افراد کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا کل ہونیوالا اجلاس 16 اپریل کو طلب

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ تمام فریقین غیر جانبداری سے آئینی فرائض انجام دیں، ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کروائیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے حمزہ شہباز سمیت دیگر کی درخواستوں پر 12 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خیال رہے کہ 5 اپریل کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی صدارت میں ہوا تھا جنہوں نے اجلاس 16 اپریل تک مؤخر کرنے کی منظوری دی تھی۔اجلاس مؤخر کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کے لیے وقت درکار ہے اس لیے اجلاس 16 اپریل کو صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا۔اس معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز اور دیگر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور مؤقف اپنایا کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے لہٰذا 16 اپریل سے قبل وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لانے کی ہدایت دی جائے۔

یاد رہے کہ 28 مارچ 2022 کو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر اتحادی جماعت ق لیگ کے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں