مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا ہے۔جس سے ٹریک کا 2 فٹ کاحصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔سیکورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کامعاصرہ کرلیا ہے۔دھماکے بعد ریلوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے۔
کراچی سے کوئٹہ جانے والے اور دیگر تمام ٹرینوں کو سندھ کے مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے جس سے عید پر گھر جانے مسافرمشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔
اب تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے جبکہ ماضی میں بلوچ اور سندھی آزادی پسند مسلح تنظیمیں اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے آ رہے ہیں