بلوچستان میں میڈیا بلیک آؤٹ ہے، ایلن مسک اظہار رائے کی آزادی کے اپنے وعدوں کو پورا کرے گا، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

0
164

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ جنکے اب تک درجن سے زائد اکاؤنٹس کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر نے بلاک کیا ہے،انہوں نے اپنے ایک نئے اکاؤنٹ سے ٹیوٹ میں لکھا ہے کہ

بلوچستان میں میڈیا بلیک آؤٹ ہے، جب کہ میڈیا پاکستانی فوج کے زیر کنٹرول ہے، سوشل میڈیا ہی خبروں کا واحد ذریعہ ہے۔ پھر بھی یہ پلیٹ فارم بلوچوں کے اکاؤنٹس معطل کرکے پاکستانی ریاست کے سامنے جھک جاتا ہے۔ امید ہے کہ ایلن مسک اظہار رائے کی آزادی کے اپنے وعدوں کو پورا کرے گا۔

واضح رہے کہ نہ صرف بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ بلکہ دیگر بلوچ آزادی پسندوں کے ٹیوٹر اکاؤنٹ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ نے بند کیے ہیں۔ البتہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ واحد بلوچ رہنما ہیں جنکے درجن سے زائد اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں