امریکایوکرین میں روسی فوج کشی کا ذمہ دار ہے،ایمن الظواہری

0
113

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے اپنی تازہ ویڈیو میں یوکرین میں روسی فوجی چڑھائی کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا ہے۔

دہشت گردی کے انٹرنیشنل نیٹ ورک القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری پہلے سے ریکارڈ شدہ ایک ویڈیو میں ظاہر ہوئے ہیں۔ یہ ویڈیو القاعدہ کے بانی اور اولین رہنما اسامہ بن لادن کی کی ہلاکت کی گیارہویں برسی کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ بن لادن کو امریکا گیارہ ستمبر سن 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائینڈ قرار دیتا ہے۔

اسامہ بن لادن کو سن 2011 میں امریکی فوج نے پاکستان میں ان کے خفیہ ٹھکانے میں ہلاک کر دیا تھا۔ ایمن الظواہری کی ویڈیو کا دورانیہ 27 منٹ ہے اور اسے جمعہ چھ اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔

اس ویڈیو کے بارے میں بنیادی معلومات سائیٹ (SITE) انٹیلی جنس گروپ کی جانب سے پیش کی گئی ہیں۔ یہی انٹیلی جنس گروپ دنیا بھر میں انتہا پسندوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے۔اس ویڈیو میں ایمن الظواہری ایک ڈیسک کے پیچھے بیٹھے ہیں اور ان کے پیچھے کتابیں ہیں اور پہلْو میں ایک بندوق دھری ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یوکرین میں روسی فوج کشی کی ذمہ داری امریکی کمزوریوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مسلم کمیونٹی سے کہا کہ وہ ذمہ داری کا احساس کریں کیونکہ اس وقت امریکا، عراق اور افغانستان کی جنگوں کے بعد ایک کمزور ریاست بن چکی ہے۔الظواہری اپنی ویڈیو میں کہتے ہیں کہ امریکا کو عراق اور افغانستان میں شکست کے بعد کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی اقتصادی بدحالی کا سامنا ہے اور ایسے میں اس نے اتحادی ملک یوکرین کو روس کے سامنے تنہا کر کے ایک شکار کے طور پر چھوڑ دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں