مقبوضہ بلوچستان:بلوچ لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ کو 4642 دن ہوگئے

0
235

مقبوضہ بلوچستان کے راجدنی کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداکا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جسے اب تک 4642 دن مکمل ہوگئے۔

جمیعت طلبا اسلام کراچی سھراب گوٹھ کے نائب صدر محمد طیب شاکر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد حسن شاھوانی اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہاریکجہتی کی۔

اس موقع پر وائس بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان سمیت کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں سے بھی لوگ جبری گمشدگیوں کا شکار ہو رہے ہیں، کراچی سے متعدد بلوچ طلباء کو پچھلے کئی دنوں سے سے کراچی رینجرز، سی ڈی ٹی پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر اٹھا کر لاپتہ کر دیا ہے۔ یہ سلسلہ تا ہنوز جاری ہے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، جبری لاپتہ افراد کے لواحقین بارہا یہ اپیل کرتے آ رہے ہیں کہ انکے لواحقین کو منظر عام پر لایا جائے، اگر مجرم ہیں تو انہیں اپنے عدالتی نظام میں پیش کرکے جرم ثابت کرکے سزا دی جائے لیکن اس طرح انتظار کے کرب سے انہیں نکالا جائے، اگر انہیں دورانِ حراست شھید کر دیا گیا ہے تو انکی لاشیں لواحقین کو دی جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں