پاکستان:شمالی وزیرستان میں فوج پر حملہ،2اہلکار ہلاک

0
45

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ‘مسلح افرادنے ضلع شمالی وزیرستان کے شہری علاقے میرعلی میں واقع فوجی چوکی پر فائرنگ کی’۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ‘سپاہیوں نے فوری طور پر جواب دیا اورحملہ آوروں کو اسی مقام پر مؤثر طور پر مصروف رکھا’۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ‘فائرنگ کے تبادلے کے دوران لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ سپاہی ظہور خان اور ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سپاہی رحیم گل ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ‘علاقے میں کلیئرنس کی کارروائی کی جارہی ہے’۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں