پاکستانی مقبوضہ کشمیر:وزیر اعظم صرف رشتہ داروں میں نوکریاں بانٹ رہا ہے،سابق امیدوار اسمبلی

0
64


پاکستانی زیر قبضہ کشمیر:سابق امیدوار اسمبلی پونچھ حلقہ 5 سیاسی سماجی و صحافی راھنماء سردار شوکت محمود نے کہا ھکہ وزیر اعظم آذادکشمیر تنویر الیاس کو چند پیشہ ور نوسر بازوں نے یرغمال کر رکھا ھے وزیر اعظم نے اک دو سیاسی کارکنوں کے علاوہ اپنے گھریلوں ملازمین جو پہلے سے تنخواہ دار تھے کو اپنے ساتھ وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں تعینات کر دیا ھے جنکا کوئی استحقاق نہیں بنتا۔یہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی ھے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ امجد جلیل کو عہدے سے ھٹانے کے لیئیبدنام زمانہ پیشہ ور نوسر بازوں کی ایماء پر انتہائی گھٹیا اور توھین آمیز طریقہ استعمال کیا گیا۔جو قابل مذمت ھے۔جن کارکنوں کی دن رات محنت کی وجہ سے پی ٹی آئی کوحلقہ پانچ میں اور آذادکشمیر بھر میں کامیابی ملی انکو یکسر نظر انداز کر ٹاوٹ مافیا کو نوازا جا رھا ھے۔ اس ساری صورتحال کے پیش نظر خاص طور پرحلقہ پانچ کے کارکنون کو سروں پر کفن باندھ کے اپنے حقوق کے لیئے نکلنا ھوگا پی ٹی آئی کارکنوں کو پاوں تلے روند کر مخصوص پیشہ ور نوسر بازوں کو نوازنے کے خلاف اب دمادم مست قلندر کرنا پڑیگا۔سیاست عزت اور وقار کے لئے کی جاتی ھے۔ آمجد جلیل حلقہ کیاندر پارٹی کا قیمتی اثاثہ ھیں انکی تذلیل ساری پارٹی کی تذلیل ھے۔وزیر اعظم تنویر الیاس حلقہ میں کسی پارٹی کارکن سیرابطے میں نہیں اپنے تنخوا دار گھریلو ملازمین انکو سب اچھا ھے کی رپورٹ دے رہے ہیں سردار شوکت محمود نے کہا کہ حلقہ ایم ایل اے محترمہ شاھدہ صغیر کو فوری طور پر حلقہ بھر کیپارٹی کارکنوں کا اجلاس بلا کر انتہائی تشویشناک صورتحال کا ادراک کرتے ھوئے پارئی کارکنوں کی مشاورت اور اعتماد میں لیکر فیصلے کرنے چاھیئے۔انہوں نے کہا کہ تنویر الیاس پونچھ حلقہ نمبر 5 کی تاریخی اھمیت کو یکسر نظر انداز کر رھے ھیں انکو یہ بات اچھی طرح ذھین میں رکھ لینی چاھیئے کہ ظلم پھر ظلم ھے بڑھتا ھے تو مٹ جاتا ھے۔پارٹی کارکنوں کو اس قدر مجبور نہ کیا جائے کہ پھر ھر جگہ دمادم مست قلندر ھو جگہ جگہ راستے روکے جائیں اور گھر کو آگ لگے گھر کے چراغ سے۔تھوڑے کو بہت سمجھا جائے۔سردار شوکت محمود نے تمام کارکنوں سے اپیل کی ھے کہ چھوٹے مفاد پر اپنے وقار اور عزت کا سودا نہ کریں۔ عزت اللہ کے ھاتھ میں ھے۔ ھم نے پولنگ سٹیشن سے لیکر یونین کونسل اور یونین کونسل سے لیکر حلقہ تک پارٹی کو کامیابی دلانے کے لئیدن رات ایک کیا۔لیکن تنویر الیاس کے اقدامات سے ایسے محسوس ھو رھا کہ تنویر الیاس کو اذادکشمیر سے پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا باقاعدہ لائسینس جاری کر دیا گیا ھے انہوں پارٹی چیئرمین عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ آذادکشمیر پارٹی کارکنوں کے ساتھ ھونے والی نا انصافیوں اور تشویشناک صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں