پاکستانی مقبوضہ کشمیر:عوام کی سہولت کیلئے چلنے والی بائیکا سروس کو بند کرنے کا حکم

0
64

پاکستانی مقبوضہ میں کشمیر عوام کی سہولت کیلئے چلنے والی بائیکا سروس کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق رجسٹریشن کے نام پر پیسے لینے کے عمل پر پابندی تو درست ہے مگر سروس کی بندش کا فیصلہ عام آدمی کے مفاد میں نہیں۔
لوگوں کے مطابق ڈپٹی کمشنر باغ اس سروس کو جاری رکھنے کیلئے قواعد و ضوابط بنائیں،کم عمر، ناتجربہ کار، بغیر لائسنس اور بغیر فٹنس، غیر معروف کمپنیوں کے موٹر سائیکل پر پابندی عائد کر دی جائے
اچھی موٹر سائیکل ساز کمپنیوں جیسے ہنڈا، یاماہا کاواساکی، سوزوکی ان جیسی معیاری کمپنی کی موٹر سائیکل اور تجربہ کار ڈرائیورز کو عوامی سہولت کیلئے اس سستی سروس کے استعمال کیلئے معقول طریقہ کار وضع کر کے بائیکا سروس کی اجازت دی جائے تو مناسب ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں