افغانستان: صوبہ بلخ اور کابل میں 4 دھماکے، 14افراد ہلاک

0
50

افغانستان کے دارالحکومت کابل اور شمالی صوبہ بلخ میں بدھ کے روز چار بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

طالبان حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل میں ایک مسجد کے اندردھماکاہوا ہے اور اس میں پانچ نمازی مارے گئے ہیں۔کابل کے ایمرجنسی اسپتال میں مسجد میں بم دھماکے کے 17زخمیوں اور پانچ لاشوں کو منتقل کیا گیا ہے۔کابل میں طالبان پولیس کے ترجمان خالد زدران کے مطابق شہر کے مرکزی پولیس ضلع چارمیں حضرت زکریا مسجد میں دھماکا ہوا ہے لیکن اس کے بارے میں فوری طورپر مزید تفصیل دستیاب نہیں ہے۔

زدران نے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ شام کی نمازکے لیے مسجد کے اندرموجود تھے۔انھوں نے بتایاکہ وہ تازہ معلومات کے منتظر تھے۔شمالی صوبہ بلخ میں طالبان کے مقررکردہ ترجمان محمد آصف وزیری کے مطابق مزارشریف میں تین منی مسافر گاڑیوں میں دھماکے ہوئے ہیں۔ ان کے اندر دھماکا خیزآلات نصب کیے گئے اور ان کے پھٹنے سے ان منی وینوں میں سوار نوافراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔

ایک پولیس عہدہ دار نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایا کہ مزار شریف میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ملک کے اقلیتی شیعہ مسلمانوں سے تھا۔

فوری طور پرکسی نے بھی ان بم دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن ان کا انداز داعش سے وابستہ علاقائی تنظیم،جسے صوبہ خراسان میں اسلامی ریاست کا نام سے جانا جاتا ہے، کی کارروائیوں ایسا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں