مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فورسز کی بربریت جاری،مزید دس بلوچ جبری گمشدگی کا شکار

0
55

مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے دس افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔لاپتہ کئے گئے افراد کو فورسز نے مشکے، حب چوکی اور کوئٹہ سے حراست میں لیا ہے۔

ہفتے کے روز مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مشکے سے فورسز نے ایک ہی جاندان کے چھ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے جنکی شناخت خدا بخش، علی خان ولد خدا بخش، قادر ولد خدا بخش، ثناء اللہ، شبیر ولد ثناء اللہ اور حسن ولد ثناء اللہ ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ بلوچوں کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ دوست محمد ولد خدا بخش مری، محمد اسیمل ولد کریم خان مری کو 25 مئی 2022 کو نیوکاہان سے رات تین بجے اور 31 مئی کو ان ہی کے رشتہ دار منگل ولد غلام حیدر مری گلزار ولد علی مردا مری کو حب نادار بائی پاس سے نامعلوم مسلح افراد نے دن تین بجے اغوا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں