مقبوضہ بلوچستان:واشک گرلز اسکول بنیادی سہولت سے محروم

0
33

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع واشک کے گرلز اسکول تمام بنیادی سہولتوں سے یکسر محروم ہونے کی وجہ سے طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مذکورہ اسکول میں تین سو سے زائد طالبا ت زیر تعلیم ہیں اور ان کیلئے محض 8 اساتذہ تعینات ہیں۔جن میں صرف تین ٹیچرز اپنی ڈیوٹی پرموجود ہوتی ہیں جبکہ بقایا پانچ ٹیچر سالوں سے غیر حاضر رہتے ہیں۔اسکول طالبات نے سنگر کو بتایا کہ غیر حاضر ٹیچرز اسکولاور طالبات کو پڑھانے سے زیادہ اپنے گھراور ذاتی مصروفیات کو فوقیت دیتے ہیں اور ڈیوٹی دیئے بغیربس ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں۔

اسکول میں ضلعی منتظمین کی عدم دلچسپی سے نہ اساتذہ اپنی ذمہ داریوں اورحاضر یوں کو یقینی بناتے ہیں اور نہ حکام بالااس سلسلے میں نوٹس لیتے ہیں۔طالبات نے حکام بالا سے غیر حاضر اساتذہ کی حاضریوں کو یقینی بنانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کی دیگر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں