پاکستان:مقبوضہ کشمیر کا نوجوان لینڈ مافیا کے ہاتھوں قتل

0
56

مقبوضہ کشمیر کے شہری کو پاکستان کے شہر راولپنڈی میں قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نکیال کے گاؤں اندروٹھ گائی سے تعلق رکھنے والے نوجوان، شہری جو کہ پاکستان میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں رئیل اسٹیٹ سے منسلک تھے،معمولی تنازعے پر دانش نامی شخص نے آفس میں آکر قتل کر دیا۔

اس موقع پر بحریہ ٹاؤن جموں و کشمیر کمیونٹی کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوئی اور پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹج حاصل کردی ہے جس میں واضح طور پر قاتل کو قتل کرتے دیکھا جا سکتا ہے،کمیونٹی نے اعلان کیا کہ اگر قاتل کو گرفتار نہیں کیا جاتا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی، کراچی، لاہور وغیرہ اب جموں کشمیر کے ریاستی باشندوں کے لیے غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ آئے روز کوئی نا کوئی نعش قتل کر کے بھیجی جاتی ہے۔جبکہ پاکستان کی حکومتیں، قانون نافذ کرنیوالے ادارے ریاستی عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر رہے ہیں اور نہ انصاف فراہم کیا جاتا ہے۔

کشمیری عوام نے متعلقہ تھانے اور بحریہ ٹاؤن انتظامیہ سے پر زور اپیل کرتی ہے کہ جلد سے جلد قاتل کو گرفتار کیا جائے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کشمیریوں کو تیسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے اور انکی حقوق غضب کرنے کے ساتھ انکا بیمانہ قتل بھی کیا جاتا ہے اور ہمیں انصاف فراہم کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں