پاکستان:شمالی وزیرستان مسلح افراد اور پاکستانی فوج میں جھڑپ دونوں اطراف جانی نقصان

0
62

پاکستان کے سرحدی علاقے شمالی وزیرستان میں مسلح افراد نے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملہ کر کے ایک فوجی کو مار ڈالا ہے۔
کی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا جب کہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

جبکہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیمطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک مسلح شخص ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسکی شناخت ضیائاللہ کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہیکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار سدہ سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک زاہد احمدبھی مارا گیا ہے۔

آزاد ذرائع کے مطابق اس حملے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں