مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز ہاتھوں دو بلوچ جبری گمشدگی کا شکار

0
57

پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولوان سے ایک ضعیف العمر شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت حمزہ ولد شکاری سکنہ لیس، بولان کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گذشتہ روز مچھ ڈگاری کراس سے فورسز نے مسافر بردار گاڑی سے اس وقت اتار کر حراست میں لیا جب وہ کوئٹہ جارہا تھا۔

ضلع مستونگ میں فورسز نے گھر پر چھاپے کے دوران ایک شخص کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں 28 جون کی رات فورسز نے کردگاپ شہر میں واقعہ عبدالمطلب سرپرہ کے گھر پر چھاپہ مار گھر میں توڑ پھوڑ کی گھر میں موجود افراد کو زدوکوب کیا۔

ذرائع کے مطابق گھر پر چھاپہ کے دؤران فورسز ایک نوجوان کو زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے تاہم نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا ہے،یاد رہے گزشتہ سال 24 دسمبر کی رات بھی فورسز نے شخص عبدالمطلب سرپرہ کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے مزکورہ شخص کے دو بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد بعد اپنے ہمراہ لے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں