مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز پر حملہ،کیپٹن زخمی،پانچ فوجی ہلاک

0
53

مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج پر بلوچ فریڈم فائٹرز کے حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف اور بی ایل اے نے قبول کر لیے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے زامران، نہنگ تنک میں پاکستانی فوج کے چار فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے 29 جون کی صبح سات بجکر پچاس منٹ پر ضلع کیچ کے علاقے زامران میں نہنگ تنک،کاپر کور میں پاکستانی فوج کے قافلے پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،حملے میں چار فوجی اہلکار ہلاک اور کیپٹن سمیت دو اہلکار شدیدزخمی ہوئے ہیں۔

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے پیراسماعیل میں منصور ٹاپ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں