پاکستان کے ایک سنیئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ مشرف پاکستان آگئے ہیں،میرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ ہاں میں نے انہیں دیکھا ہے۔
وہ خاموش ہے،بول نہیں سکتے،زندگی کی امید ختم ہو چکی ہے۔ان کی فیملی نے کہا ہے دبئی میں ہیں اگر وہ دبئی کے کسی ہسپتال میں ہیں تو ان کے خاندان کو بتانا چاہیے۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ میرے ذرائع تو یہی کہہ رہے ہیں کہ مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔تاہم دوسری جانب مشرف کے قریبی ذرائع نے پاکستان منتقلی اور راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔