مقبوضہ بلوچستان:گوادر بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج,شاہراہ بند

0
38

مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہرگوادر بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج,شاہراہ بند۔گوادر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی خلاف گوادر کی مکین خواتین بارش میں سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ہوگئیں۔ جنھوں نے میرین ڈرائیو روڈ ٹریفک کیلے بند کر دیا۔ خواتین کا کہناہے کہ وہ بجلی کی عدم فراہمی کے سبب روڈ پر نکل آنے پر اسلئے مجبور ہوگئیں ہیں کہ پچھلے 36 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔ انھوں نے احتجاج دوران کہا کہ بجلی نہ ہونے سے پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ انھوں نے حکام بالا اور ضلعی انتظامیہ سے گوادر میں بجلی کی طویل بندش اور پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیاہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں