پاکستان:محسن داوڑ کو مقبوضہ بلوچستان میں داخلے سے روک دیا گیا

0
98

پشتون رہنماء کے مطابق انھیں ایک بار پھر مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔رکن پاکستان اسمبلی و پشتون رہنماء محسن داؤڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج انھیں اورافراسیاب خٹک کو کوئٹہ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

محسن داؤڑ کے مطابق وہ اپنے پارٹی کے صوبائی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے اسلام آباد سے بذریعہ پرواز کوئٹہ سفر کررہے تھیں کہ بغیر کسی وجوہات کے انہیں اسلام آباد واپس لاکر انکی پرواز منسوخ کرد گئی ہے، پشتون رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزسے کچھ افراد انکی بلوچستان میں داخلے پر شور مچا رہے تھیں۔

ماضی میں بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پشتون رہنماؤں کو بلوچستان میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں داخلے پر پابندی کے باعث پشتون رہنماء محسن داوڑ کو اس سے قبل بھی کوئٹہ ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سرابرہ منظور پشتون اور علی وزیر پر بھی بلوچستان حکومت نے 2018 سے بلوچستان داخلے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔اس سے قبل بلوچستان میں داخلے پر گرفتاریوں کے خلاف ردعمل میں پشتون رہنماؤ کا کہنا تھا پشتونوں، بلوچوں اور سندھیوں کو ہرروز یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ وہ اس ریاست کے دوسرے درجے کے شہری ہیں ائیر پورٹ اور زمینی راستے روک کر بھی پشتونوں،بلوچوں اور باقی چھوٹی قومیتوں کی حقوق کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں