مقبوضہ بلوچستان: ضلع قلات میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

0
93

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے گاڑی کو نامعلوم افراد نے راستے پر نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فورسز کی مزید نفری اور ایمبولنس کو مذکورہ مقام کیجانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں