پاکستان:لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات

0
97

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو ملٹری سیکریٹری پاکستان آرمی تعینات کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 2019 سے 2021 تک لیفٹیننٹ جنرل فیض خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ رہے تھے۔ اور کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کوجنرل فیض حمید کی حمایت بھی حاصل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں