مقبوضہ بلوچستان:گوادر پورٹ سے سامان لیجانے والے کنٹینرز کے قافلے پر حملہ

0
86

مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر علاقے گوادر میں واجھانی نگور میں مین روڈ پر گوادر پورٹ سے پنجاب سامان لیجانے والے کنٹینرز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔حملے کے نتیجے میں گاڈیوں کو نقصان پہنچا ہے اور ایک شخص کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ سات دن کے اندر گوادر پورٹ کے کنٹینرز کے قافلوں پر یہ دوسرا حملہ ہے۔پندرہ اگست کو گوادر میں شنکانی در کے مقام پر ان ہی قافلوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس سے گاڈیوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ ایک ڈرائیور بھے زخمی ہوا تھا۔اْس حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں