پاکستانی زیر قبضہ کشمیر:اپر سری آویڑہ اور اپر کوٹیڑی کے نوجوانوں کا یوتھ عوامی ایکشن کمیٹی کا قیام

0
76

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں اپر سری آویڑہ اور اپر کوٹیڑی قندیل کے نوجوانوں کی مشترکہ میٹنگ میں یوتھ عوامی ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔گاوں کی سطح کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔گاوں کی سطح کے جزوی مطالبات کو ضلعی عوامی ایکشن کمیٹی کے کْلی مطالبات کے ساتھ جوڑتے ہوئے جدوجہد میں اشتراک پیدا کریں گے۔آزاد کشمیر بھر کی عوامی ایکشن کمیٹیوں کا اٹوٹ ہیں مشترکہ جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔
اس پورے علاقے میں نوجوانوں کے لیے ایک بھی کھیل کا میدان نہیں ہے گراونڈ کے حصول کی منظم جدوجہد کریں گے نیز گورنمنٹ گرلز مڈل سکول میں گزشتہ ایک عرصے سے سٹاف کی کمی ہے سٹاف کو فی الفور پورا کرنے کی جدوجہد کریں گے مزید براں ہیلتھ سنٹر اور کمیونٹی سنٹر اور لا?بریری کا قیام جدوجہد کے مطالبات میں شامل ہیں۔
میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کی ابتدائی میٹنگ میں چارٹر آف ڈیمانڈ سامنے لایا جائے گا جس پر گاوں کے تمام محلوں میں کمیٹیوں کا قیام عمل میں لا کر لوگوں کو اجتماعی مسائل کے گرد منظم کریں گے۔گاوں کے لوگوں میں موجود ہر طرح کی نفرتوں اور اختلافات کو ختم کرتے ہوئے اجتماعیت کو فروغ دینے کی جدوجہد کو بنیاد بنایا جائے گا۔
اس موقع پر تین محلوں کی مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جو مندرجہ ذیل ممبران پر مشتمل ہے۔ذوہیب گلزار،ابو بکر0.شہریار ارشد.کامران ممتاز.آفاق۔ ابصار رمضان.ایاز اشرفانس ادریس.حبیب اللہ۔ساجد. سعود۔
مزید براں تینوں محلوں سے ایک ایک سیکرٹری اطلاعات کا انتخاب کیا گیا جو متفقہ طور پر متعلقہ محلے کے کمیٹی ممبران نے مشاورت سے طہ کیا جس کے تحت۔
ذوہیب گلزار۔ ابصار رمضان اور کامران ممتاز سیکرٹری اطلاحات منتخب ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں