پاکستان:بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، مزید 7 افراد ھلاک، تعداد 1576ہو گئی، رپوٹ

0
77

سندھ اور بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید 7افراد جاں بحق ہو گئے۔بارشوں اور سیلاب کے باعث تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔این ڈی ایم اے نے نقصانات سے متعلق نئی رپورٹ جاری کردی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں سیلاب سے مزید 7افراد جاں بحق ہوگئے۔اب تک ھلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 576ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں بلوچستان میں ایک،سندھ میں 6افراد جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹے میں سیلاب سے 2افراد زخمی بھی ہوئے ۔ زخمیوں کی مجموعی تعداد 12ہزار 862ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث 392پل اور 13ہزار 93کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں۔ چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ 17 ہزار مویشی ہلاک ہوئے۔ سیلاب کے باعث اب تک 10لاکھ 17ہزار423مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں