مقبوضہ بلوچستان: ایک روز دوران ملیریا کے 3600 کیسزرپورٹ

0
51

لوچستان کے سیلاب زرہ علاقوں میں ایک روز کے دوران ملیریا کے 3600سے زائد کیسز سمیت مختلف امراض کے 6ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سمیت سیلاب سے متاثر علاقوں میں وبائی امراض تیزی کے ساتھ پھیلنے لگے گزشتہ روز بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گزشتہ روز مجموعی طورپر6ہزار 7سو 62مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے سب سے زیادہ کیس 3631ملیریا کے رپورٹ ہوئے ہیں۔

جبکہ سانس کے امراض کے 1101،اسہال کے 622، جلد کے امراض کے 1028، امراض چشم کے 245، ہیضہ کے 133، ڈینگی کے 2مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 20ستمبر سے اب تک ان بیماریوں کے 39ہزار 8سو 65کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ روز بلوچستان میں 12میڈیکل کیمپس کاانعقاد کیا گیا جہاں ان مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں