مقبوضۃ بلوچستان:سی ٹی ڈی کا ایک اور جعلی مقابلہ، مقابلے کے نام پر لاپتہ افراد قتل

0
127

مقبوضہ بلوچستان میں کاؤنٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کا ایک اور مقابلہ جعلی نکلا، لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔

گذشتہ دنوں نصیر آباد کے علاقے نوتال میں کاؤنٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک مقابلے میں چار افراد کو مارا گیا ہے۔ تاہم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے دو افراد کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پہلے سے لاپتہ تھے۔

وی بی ایم پی کے مطابق گذشتہ دنوں ڈیرہ مراد جمالی میں سی ٹی ڈی نے جن چار افراد کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ کیا ان میں سے دو کی شناخت خاندان نے اکبر اور جیسف ولد نواب کے ناموں سے کی، دونوں بھائی رواں سال جولائی میں ڈیرہ مراد جمالی سےجبری طور پر لاپتہ کیےگئے تھے۔

خیال رہے کہ کل سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ نصیر آباد کے علاقے نوتال میں نامعلوم مسلح افراد نے سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کھول دی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد قتل اور دو سی ٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ماضی میں بھی اسطرح مقابلوں کا دعویٰ کرتا آرہا ہے تاہم بعدازاں مارے جانے والے افراد کی شناخت پہلے سے لاپتہ افراد کے طور ہوتے رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں