پاکستانی زیر قبضہ کشمیر: جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے اسٹوڈنٹس فرنٹ جے کے پی این ایس او کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام

0
57

جموں کشمیر پی این پی کے اسٹوڈنٹس فرنٹ جے کے پی این ایس او کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جموں کشمیر پی این ایس او کے ہفتہ وار اسٹڈی سرکل کے موقع پر کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، ضلعی کمیٹی کا قیام عمل میں لاتے ہوے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی ممبران پہلے اجلاس میں سیکرٹری کا انتخاب عمل میں لائیں گے۔
اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ جاری اسٹڈی سرکل کو اسی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا? گا اور ہر دو ماہ میں ایک تربیتی نشست منعقد کی جایگی۔ اس سلسلہ کی پہلی تربیتی نشست مورخہ 9 ستمبر 2022 کو ہو?ی تھی جس میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کرنے کا ٹارگٹ لیا گیا تھا۔
آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ م?ی 2023 تک باغ کے تمام تعلیمی اداروں میں آرگنا?زنگ کمیٹیاں قائم کر کہ تنظیم سازی مکمل کریں گے اور پی این ایس او کے ضلعی کنونشن منعقد کریں گے۔

ممبران نے مزید کہا کہ طلبا کیڈر بیلڈنگ کے لیے طے شدہ منصوبہ بندی کے اصول پر کاربند رہتے ہوے تنظیم کو تعمیر کریں گے۔
اسٹڈی سرکل کے سیاسی سیشن میں عوامی ایکشن کمیٹیوں کے مطالبات اور جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اور اس ضمن میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی دوست عوامی ایکشن کمیٹیوں میں پارٹی شاؤنزم کیے بغیر تحریک میں رول دیں گے مزید براں جے کے پی این ایس او باغ جلد طلبا تنظیموں کا ضلعی اجلاس طلب کرے گی تا کہ ضلعی سطح پر اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لا کر طلبہ حقوق پر مشترکہ جدوجہد کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں