مقبوضہ بلوچستان سمیت دنیا بھر میں دیوالی کا تہوار منایا جارہا ہے

0
31

مقبوضہ ببلوچستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری اپنے مذہبی تہوار دیوالی جوش و خروش سے منارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کا تہوار بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں لسبیلہ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں مندروں میں دیوالی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں-

لسبیلہ بھر میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کی مناسبت سے مختلف تقاریب کے اہتمام کے ساتھ دیوالی کے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔

دیوالی ہندو برادری کا اہم تہوار ہے اور اسے ’روشنیوں کے تہوار‘ کے طور پر جانا جاتا ہے ہندو برادری اس تہوار کے موقع پر دیئے اور موم بتیاں روشن کرتے ہیں جو کہ روشنی کے اندھیرے پر اور اچھائی کے برائی پر غالب آنے کی علامت سمجھی جاتی ہے-

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آباد ہندو برادری اس دن کو بڑی عقیدت سے مناتی ہے جب کہ اس دوران مختلف پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں-

تین روز روز تک جاری رہنے والا یہ تہوار ہندو ازم، جین ازم، سکھ ازم میں یکساں اہمیت کا حامل ہے، ہندو روایات کے مطابق اس دن کو دولت کی دیوی لکشمی سے بھی منسوب کیا جاتا ہے جو ہندو مذہب میں بہت اہم ہے-

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں